ایکسائز ڈیوٹی ، یوٹیلیٹی اسٹورز پر وزیر اعظم پیکیج کے تحت چینی کی فروخت بند

ہم نیوز  |  Jul 21, 2024

یوٹیلیٹی اسٹورز پر وزیراعظم ریلیف پیکج کے تحت ملنے والی چینی کی فروخت بند کر دی گئی ہے۔

یوٹیلیٹی اسٹورز کارپوریشن پر چینی کی فروخت بند ہونے سے شہری اوپن مارکیٹ سے مہنگی چینی خریدنے پر مجبور ہو گئے ہیں۔

ترجمان یوٹیلیٹی اسٹورز نے کہا ہےکہ کارپوریشن کے پاس اس وقت وافر مقدار میں چینی دستیاب ہے تاہم فی کلو چینی پر 15 روپے نئی فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی کی وجہ سے چینی کی فروخت بند ہے۔

ٹیکس عائد کئے جانے کے بعد چینی، گھی اور آئل کی قیمتوں میں اضافہ

ترجمان کے مطابق ایف ای ڈی کی وضاحت کے لیے ایف بی آر سے ایڈوائس مانگی گئی ہے، جیسے ہی ایف بی آر کلیئر کرتا ہے چینی کی فروخت فوری شروع ہو جائے گی۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More