زہریلا کھانا کھانے سے 250 طلباء کی حالت بگڑ گئی

سچ ٹی وی  |  Aug 07, 2024

بھارت میں اسکولوں میں زہریلا کھانا کھانے سے سیکڑوں طالب علموں کی حالت بگڑ گئی۔

بھارتی میڈیا کے مطابق یہ واقعہ مہاراشٹرا کے ضلع پالگھر میں پیش آیا جہاں 20 آشرم اسکولوں میں زہریلا کھانا کھانے سے 250 طالب علموں کی طبیعت خراب ہوگئی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق طالب علموں نے رات کا کھانا کھانے کے کچھ ہی دیر بعد الٹی اور چکر آنے کی شکایت کی جس کے بعد اساتذہ نے طالب علموں کو فوری اسپتال پہنچایا۔

میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ طالب علموں میں فوڈ پوائزنگ کی تشخیص کی ہوئی ہے، 150 طالب علم اسپتال میں زیر علاج ہیں جب کہ دیگر طالب علموں کو طبی امداد دینے کے بعد روانہ کردیا گیا تھا۔

ادھر ریاست کی فوڈ اینڈ ڈرگ انتظامیہ سمیت پولیس نے کھانے کے نمونے حاصل کرکے جانچ کیلئے لیبارٹری بھیج دیے ہیں۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More