پاکستان اسٹاک ایکس چینج میں مندی کے بادل چھٹ گئے، گزشتہ روز سے کاروبار میں تیزی، آج بھی پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروبارکا مثبت آغاز ہوا۔
100انڈیکس میں 246پوائنٹس کا اضافہ دیکھنے میں آیا جس سے انڈیکس 78ہزار120پوائنٹس کی سطح پرآ گیا۔
ایک ہفتے کے دوران ملکی زرمبادلہ کے ذخائر 8 کروڑ ڈالر بڑھ گئے
گزشتہ روز انڈیکس کی 77500 پوائنٹس کی سطح بحال ہو گئی،مارکیٹ ٹریژری بلوں کی 24 سے 50بیسز کم قیمت پر نیلامی سے آنے والے دنوں میں شرح سود مزید گھٹنے کی توقعات، بینکنگ، ماڑی گیس سمیت دیگر لسٹڈ کمپنیوں کے اچھے مالیاتی نتائج کے اعلانات جیسے عوامل کے باعث مارکیٹ میں تیزی کے سبب 42فیصد حصص کی قیمتیں بڑھ گئیں۔
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں گزشتہ روز حصص کی مالیت میں 98ارب 86کروڑ 39لاکھ 04ہزار 212روپے کا اضافہ ہوا۔کاروبار کے اختتام پر کے ایس ای 100 انڈیکس 759.73 پوائنٹس کے اضافے سے 77874.22 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا۔
فارمی انڈے 274 روپے درجن ہو گئے
گزشتہ روز کاروباری حجم بدھ کی نسبت 10.18فیصد زائد رہا اور مجموعی طور پر 49کروڑ 30لاکھ 90ہزار 983 حصص کے سودے ہوئے جبکہ کاروباری سرگرمیوں کا دائرہ کار 434 کمپنیوں کے حصص تک محدود رہا جن میں سے 183 کے بھاؤ میں اضافہ 198 کے داموں میں کمی اور 54 کی قیمتوں میں استحکام رہا۔