انٹربینک میں امریکی ڈالر 278روپے55پیسے کا ہوگیا

ہم نیوز  |  Aug 09, 2024

کاروباری ہفتے کے آخری روز انٹربینک میں امریکی ڈالر 14 پیسے سستاہوگیا۔

اسٹیٹ بینک کے مطابق انٹربینک میں ڈالر کم ہوکر 278روپے55پیسے پر بند ہوا،دوسری جانب اسٹاک ایکسچینج میں 100انڈیکس میں695 پوائنٹس کااضافہ ہوا جس کے بعد سٹاک مارکیٹ 78ہزار569پوائنٹس پربند ہوئی۔

سونے کی فی تولہ قیمت میں ایک ہزار روپے کا اضافہ

علاوہ ازیں اسٹیٹ بینک آف پاکستان کا کہنا ہے جولائی 2024 کے دوران3 ارب ڈالر ترسیلات زر موصول ہوئے۔

ترسیلات سعودی عرب ، متحدہ عرب امارات ، برطانیہ اور امریکہ سےموصول ہوئیں۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More