انگلش کرکٹ ٹیم کے کپتان نے147 سالہ تاریخ کا منفرد ریکارڈ بنالیا

ہم نیوز  |  Sep 10, 2024

لندن: انگلینڈ کرکٹ ٹیم کے کپتان اولی پوپ نے ٹیسٹ کرکٹ کی 147 سالہ تاریخ کا منفرد ریکارڈ بنا دیا۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق انگلش کرکٹ ٹیم کے کپتان اولی پوپ نے سری لنکا کے خلاف اوول میں تیسرے ٹیسٹ میں شاندار سنچری اسکور کی۔ جس کے بعد وہ ٹیسٹ کرکٹ کی 147 سالہ تاریخ کے پہلے کھلاڑی بن گئے۔ جنہوں نے اپنے ٹیسٹ کرکٹ کی پہلی 7 سنچریاں 7 مختلف ملکوں کے خلاف بنائیں۔

اولی پوپ انگلینڈ کی جانب سے 47 ٹیسٹ میچز کھیل چکے ہیں۔ جس میں انہوں نے 7 سنچریوں کی مدد سے 2 ہزار 881 رنز اسکور کیے۔ اولی پوپ نے سری لنکا کے خلاف سنچری سے قبل جنوبی افریقہ، نیوزی لینڈ، پاکستان، آئرلینڈ، بھارت اور ویسٹ انڈیز کے خلاف ایک، ایک سنچری اسکور کی تھی۔

یہ بھی پڑھیں: انگلینڈ کے سابق کپتان معین علی نے انٹرنیشنل کرکٹ کو خیرباد کہہ دیا

سری لنکا کے خلاف ٹیسٹ سیریز میں بین اسٹوکس کے انجرڈ ہونے کی وجہ سے اولی پوپ نے سیریز میں کپتانی کی ذمہ داریاں نبھائی تھیں۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More