شگفتہ اعجاز اس وقت بہت مشکل وقت سے گزر رہی ہیں۔ ان کے شوہر یحییٰ بہت بیمار ہیں اور انہیں اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔ جبکہ پورا خاندان انہیں تسلی دینے کے لیے ان کے گرد جمع ہے اور وہ اپنی طرح سے پوری کوشش کر رہے ہیں۔
شگفتہ اعجاز ایک بہادر خاتون ہیں اور وہ خود کو مضبوط رکھتے ہوئے سب کچھ سنبھال رہی ہیں۔
گزشتہ روز انہوں نے اپنی شادی کی سالگرہ کے موقع پر اپنے یوٹیوب چینل پر اسپتال میں زیرِ علاج شوہر کے کمرے سے نیا وی لاگ شیئر کیا، جس میں وہ انہیں خوشی مناتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔
اس موقع پر ان کی بیٹی ایمان اسپتال میں کیک لے کر آئیں جو انہوں نے اپنے اہلِ خانہ اور دوستوں کے ساتھ مل کر کاٹا اور ساتھ کچھ خوبصورت لمحات کا لطف اٹھایا۔
سالگرہ منانے کے بعد اسی وی لاگ میں شگفتہ اعجاز نے نجی اسپتال کی ناکافی سہولتوں پر شکوہ بھی کیا اور مداحوں سے شوہر کی مکمل صحت یابی کے لیے دعا کی درخواست بھی کی ہے۔
اس سے قبل بیمار شوہر کو چھوڑ کر بیرون ملک جانے پر لوگوں نے شگفتہ کو تنقید کا نشانہ بنایا تھا، جس کا منہ توڑ جواب دیتے ہوئے اداکارہ کا کہنا تھا کہ میں بہتان لگانے والوں کو کبھی معاف نہیں کروں گی اور روزِ قیامت ان کا گریبان پکڑوں گی۔