مذاکرات کے دروازے کھل جائیں تو سارے سیاستدان بھاگے چلے جائیں گے، فیصل واوڈا

ہم نیوز  |  Sep 11, 2024

سنیٹر فیصل واوڈا نے کہا ہے کہ حکومت میں بہت کنفیوژن نظر آتی ہے ، جو پارلیمنٹیرینز کیساتھ ہوا،یا تو یہ نہ کرتے اگر کر دیا تو پھر کھڑے ہوں۔

ہم نیوز کے پروگرام اپ فرنٹ ود مونا عالم ” میں گفتگو کرتے ہوئے فیصل واوڈا کا کہنا تھا کہ میں نے سینیٹ میں کسی کو گالی نہیں دی، ہم پارلیمنٹیرینز ہیں اور نہ ہی ہماری کسی سے بھی ذاتی دشمنی ہے۔

پی ڈی ایم اے کو پنجاب کے تمام اضلاع سے زلزلے کی ابتدائی رپورٹ موصول

انہوں نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی ) میں چہرے آج ہیں وہ 15سال میں نہیں دیکھے، پی ٹی آئی کی جو موجودہ صورتحال ہے میں اسی تباہی سے بچانے کیلئے میں بانی پی ٹی آئی کو روکتا رہا۔

کیونکہ میں کسی سے جھگڑا نہیں چاہتا تھا، یہ آج بھی مذاکرات کیلئےمر رہےہیں،لیکن کہیں بھی کوئی مذاکرات نہیں ہورہے، اگر آج مذاکرات کے دروازے کھل جائیں تو سارے سیاستدان بھاگے چلے جائیں گے، یہ وہ ہیں جو باہر گالی دیتے ہیں اور اندر پاؤں پکڑتے ہیں۔

سنیٹر فیصل واوڈانے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کو پتہ تھا کہ پاکستان میں کچھ بڑا ہونا ہے، لیکن یہ نہیں پتہ تھا کیا ہونا ہے، بعد میں انہیں پتہ چل گیا تھا اس میں فیض حمیداور مراد سعید شامل ہیں۔

انہوں نے کہا کہ میں بانی پی ٹی آئی کو بتا گیا تھا کہ آپ پر فائرنگ ہوگی جو بعد میں ہوئی۔ 2سال سے جو چیزیں کہیں وہ 99فیصد ہوتی چلی گئیں۔

سابق وفاقی وزیر نے کہا کہ موجود ہ حکومت میں بہت کنفیوژن نظر آتی ہے، جو پارلیمنٹیرینز کیساتھ ہوا،یا تو یہ نہ کرتے اگر کر دیا تو کھڑے ہوں ، یہاں تو اسپیکر صاحب کہہ رہےہیں مجھے نہیں پتہ مگر پارٹی کے لوگ کہہ رہے ہیں ہمیں پتہ تھا۔ وزیراعظم اور آئی جی بھی کہہ رہے ہیں ہمیں اس واقعہ کا پتہ نہیں ہے۔

بجلی ایک روپے 74 پیسے فی یونٹ مہنگی کردی گئی

یہ گالی دے کر اور وہ شیر و شکر ڈال کر فوج پر ڈال رہےہیں ، کام دونوں ایک کر رہے ہیں ، حکومت کہے کہ ہم سے غلطی ہو گئی مگر غریبوں پر الزام نہ لگائیں ، آئی جی اور اہلکاروں نے کچھ نہیں کیا ، آپ کا وزیراعظم اور متعلقہ وزرا کو اس کی رسپانسبلٹی لینی چاہیے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More