پنجاب بھر کی جیلوں کی بیرکس میں کیمرے نصب کرنے کا فیصلہ

ہم نیوز  |  Sep 11, 2024

پنجاب بھر کی جیلوں کی بیرکس میں کیمرے نصب کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

آئی جی جیل خانہ جات میاں فاروق نذیر کا کہنا ہے پنجاب بھر کی جیلوں کی بیرکس میں 4500 کے قریب کیمرے لگائے جائیں گے،بیرکس کی مانیٹرنگ کیلئے 3 مراحل میں کیمروں کی تنصیب کی جائے گی۔

پاکستان میں ایم پاکس کا پانچواں کیس رپورٹ

پہلے مرحلے میں سینٹرل وہائی سیکیورٹی جیلوں کی بیرکس میں کیمرے نصب کئے جائیں گے،کیمروں کی تنصیب سےبیرکس کی بہتر طریقے سے مانیٹرنگ کی جائےگی۔

بیرکس میں قیدیوں کی نقل وحرکت پر نظر رکھی جائے گی،بیرکس میں قیدیوں کے سامان چوری ہونے کی شکایات کو کنٹرول کیا جاسکےگا۔

بجلی ایک روپے 74 پیسے فی یونٹ مہنگی کردی گئی

انہوں نے مزید کہا کیمروں کی تنصیب کیلئے سمری حکومت کو بھجوا دی ہے،منظوری کےبعد ٹینڈرنگ کرکےعملدرآمد شروع کردیا جائےگا۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More