دبئی میں کام کرنے والے پاکستانیوں کی ترسیلات زرمیں 87.5فیصداضافہ

ہم نیوز  |  Sep 11, 2024

جاری مالی سال کے پہلے دوماہ کے دوران دبئی میں کام کرنے والے پاکستانیوں کی ترسیلات زرمیں سالانہ بنیادوں پر87.5فیصد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیاہے۔

زم ایفرو ٹی 10 لیگ 2024 کے شیڈول کا اعلان کردیا گیا

سٹیٹ بینک کی جانب سے جاری کردہ اعدادوشمارکے مطابق جولائی اوراگست 2024میں دبئی میں کام کرنے والے پاکستانیوں نے 898.6ملین ڈالرزرمبادلہ ملک ارسال کیا جوگزشتہ مالی سا ل کی اسی مدت کے مقابلہ میں 87.5فیصدزیادہ ہے، گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں دبئی میں کام کرنے والے پاکستانیوں نے 479.4ملین ڈالرزرمبادلہ ملک ارسال کیاتھا۔

پنجاب بھر کی جیلوں کی بیرکس میں کیمرے نصب کرنے کا فیصلہ

اگست میں دبئی سے ترسیلات زرکاحجم 427ملین ڈالرریکارڈکیاگیا جوگزشتہ سال اگست کے مقابلے میں 82فیصدزیادہ ہے، گزشتہ سال اگست میں دبئی سے ترسیلات زرکاحجم 234.8ملین ڈالرریکارڈکیاگیاتھا۔

جولائی کے مقابلے میں اگست میں دبئی سے ترسیلات زرمیں ماہانہ بنیادوں پرکمی ریکارڈکی گئی ہے، جولائی میں دبئی میں کام کرنے والے پاکستانیوں نے 471.6ملین ڈالرزرمبادلہ ملک ارسال کیاتھاجو اگست میں کم ہوکر427ملین ڈالر ہوگیا۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More