موجودہ حالات میں آئینی ترمیمی بل ملک کیلئے خطرناک ہوگا، حافظ نعیم الرحمان

ہم نیوز  |  Sep 14, 2024

امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ موجودہ حالات میں آئینی ترمیمی بل ملک کیلئے خطرناک ہوگا، حکومت سپریم کورٹ میں اپنے مرضی کے ججز لگانا چاہتی ہے اور اس کے لیے ہتھکنڈے استعمال کر رہی ہے۔

عدالتی اصلاحات کا بل خطرناک ثابت ہوگا،حکومت کوعدالتی معاملہ چھیڑنا ہی نہیں چاہیے، ان کا کہنا تھا کہ پہلے تو سپریم کورٹ اور حکومت کے معاملات کے حوالے سے بات کرتے ہوئے بھی ججھک ہوتی تھی لیکن اب کھلم کھلا اس پر بات ہوتی ہے کہ کچھ ججز حکومت کے ساتھ ہیں اور کچھ اپوزیشن کے ساتھ ہیں، جب اس حد تک بات آگے چلی جائے تو ملک کے عدالتی نظام پر کس کا اعتبار رہے گا۔

وزیراعظم کا آئینی ترامیم پر پارلیمانی پارٹی کو اعتماد میں لینے کا فیصلہ

حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ مہنگائی اور بیروزگاری میں اضافہ ہورہاہے، امید کرتا ہوں چیف جسٹس ایکسٹینشن میں عدم دلچسپی کا اظہار کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ سلمان اکرم راجا کے بیان پر نوٹس لینے کا مطالبہ کرتاہوں،حکومت مرضی کی ترمیم کیلئے ہتھکنڈے استعمال کررہی ہے۔

امیر جماعت اسلامی کا کہنا تھا کہ جمہوریت کو اور کتنا پامال کیاجائے گا؟ملک میں مہنگائی اور بیروزگاری میں اضافہ ہورہاہے، خیبرپختونخوا اور بلوچستان کی صورتحال پر سوال اٹھ رہے ہیں۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More