ڈالر مزید سستا ہو گیا ، اسٹاک ایکسچینج میں 81 ہزار کی حد بحال

ہم نیوز  |  Sep 19, 2024

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں مسلسل تیزی کے رجحان کے باعث انڈیکس نے 81 ہزار کی حد عبور کر لی ،د وسری جانب ڈالر کی قیمت میں مزید کمی ہو گئی۔

جمعرات کو کاروبار کے آغاز پر اسٹاک ایکسچینج میں تیزی کا رجحان رہا ، 100 انڈیکس میں 1030 پوائنٹس کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس سے انڈیکس 81 ہزار 491 پوائنٹس پر ٹریڈ کرتے دیکھاگیا۔

اسٹاک مارکیٹ میں کاروبارکا منفی اختتام، انڈیکس میں 230 پوائنٹس کی کمی

دوسری جانب ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدر میں بہتری آ گئی ہے ، کاروبار کے آغاز پر انٹر بینک میں ڈالر 4 پیسے سستا ہونے کے بعد 278 روپے کا ہو گیا۔

گزشتہ روز کاروبار کے اختتام پر ڈالر کا بھائو 278 روپے ، 4 پیسے پر بند ہوا تھا۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More