پانچ برس میں لئے گئے غیر ملکی قرض پر 88 کروڑ 91 لاکھ ڈالر سود ادا کیا گیا

ہم نیوز  |  Sep 19, 2024

غیر ملکی قرضوں پر5 برس میں 88 کروڑ91 لاکھ ڈالر سود ادا کیا گیا۔

پاکستان تحریک انصاف اور پی ڈی ایم کے دور حکومت میں غیر ملکی مالیاتی اداروں اورمختلف ممالک سے ترقیاتی منصوبوں کیلئے9 ارب 81 کروڑ 59 لاکھ ڈالرز موصول ہوئے، جس پر 88 کروڑ 91 لاکھ 60 ہزار ڈالرز سود ادا کیا گیا۔

پانچ برسوں میں ملنے والی رقم کی تفصیلات کی مطابق ایشین ڈویلپمنٹ بینک سے 13 ارب 3 کروڑ 52 لاکھ ڈالرز ملے جس پر 18 کروڑ 17 لاکھ 60 ہزار ڈالرز شرح سود ادا کیا گیا۔

وفاقی حکومت کا کراچی میں نئی اسٹیل مل قائم کرنے کا منصوبہ

اسی طرح چین سے 2 ارب 55 کروڑ ڈالرز کے لئے 34 کروڑ 84 لاکھ 7 ہزار ڈالرز سود کی ادائیگی کی گئی، جرمنی نے ترقیاتی منصوبوں کے لئے 1 کروڑ ڈالر دیا جس پر 3 لاکھ 70 ہزار ڈالرز سود ادا کیا گیا۔

فرانس نے 23 کروڑ 17 لاکھ دیے جس پر 24 لاکھ 30 ہزار ڈالرز ادا کیے گئے، جاپان 9 کروڑ 74 لاکھ ڈالرز جس پر 98 لاکھ 80 ہزار ڈالرز سود کی ادائیگی کی گئی۔

کوریا سے پاکستان کو 37 کروڑ 5 لاکھ ڈالرز سعودی عرب سے 4 کروڑ 29 لاکھ ڈالرز ملے جس پر 75 لاکھ 70 ہزار ڈالرز سود ادا کیا گیا۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More