سونے کی قیمت ملکی تاریخ کی نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی

سچ ٹی وی  |  Sep 19, 2024

بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 08ڈالر کے اضافے سے 2577ڈالر کی سطح پر آگئی۔

اس باعث مقامی صرافہ مارکیٹوں میں بھی سونے کی قیمت تاریخ کی نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی جس سے جمعرات کو 24 قیراط کے حامل فی تولہ سونے کی قیمت 800روپے کے اضافے سے 268500 روپے کی نئی بلند ترین سطح پر آگئی اور دس گرام سونے کی قیمت بھی 685روپے کے اضافے سے 230195روپے کی بلند سطح پر آگئی۔

اسکے برعکس فی تولہ چاندی کی قیمت بغیر کسی تبدیلی کے 2950روپے اور دس گرام چاندی کی قیمت بھی بغیر کسی تبدیلی کے 2529.14روپے کی سطح پر مستحکم رہی۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More