سندھ بھر میں گرج چمک کے ساتھ تیز بارشوں کی پیش گوئی۔۔ کراچی کا موسم کیسا رہے گا؟ محکمہ موسمیات نے بتا دیا

ہماری ویب  |  Sep 25, 2024

محکمہ موسمیات نے خبردار کیا ہے کہ 26 ستمبر سے یکم اکتوبر کے دوران پاکستان کے مختلف خطوں میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارشیں ہونے کا قوی امکان ہے۔ اسلام آباد، پنجاب، خیبر پختونخوا، گلگت بلتستان اور کشمیر میں موسلا دھار بارشوں کی پیش گوئی کی گئی ہے۔

سندھ کے حوالے سے محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ میرپورخاص، تھرپارکر اور عمرکوٹ میں جمعرات سے ہفتے تک بارش ہو سکتی ہے، جبکہ سندھ کے دیگر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہنے کی توقع ہے۔

کراچی والوں کے لیے اگلے 24 گھنٹوں کے دوران شہر کا موسم شدید گرم اور مرطوب رہنے کا امکان ہے۔ کم سے کم درجہ حرارت 27.5 ڈگری سینٹی گریڈ اور زیادہ سے زیادہ 35 ڈگری سینٹی گریڈ رہ سکتا ہے، جبکہ ہوا میں نمی کا تناسب 81 فیصد ریکارڈ کیا گیا ہے۔ اس وقت مغربی سمت سے 11 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چل رہی ہیں۔

بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک اور گرم رہے گا، جہاں گرمی کی شدت برقرار رہنے کی توقع ہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More