کانگو کی بدنام زمانہ مکالا جیل سے 1685 بیمار قیدی رہا

ہم نیوز  |  Sep 25, 2024

 افریقی ملک کانگو کے دارالحکومت کنشاسا میں انتہائی بدنامِ زمانہ جیل سے ہزاروں بیمار قیدیوں کو رہا کر دیا گیا۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق کنشاسا کی مکالا جیل سے 1685 قیدیوں کی رہائی جیل میں بڑھتی تعداد کو کم کرنے کے اقدام کے تحت کی گئی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق رہا ہونے والے کچھ قیدیوں کی حالت بہت تشویشناک تھی ، بعض قیدی غذائی قلت کا شکار تھے جبکہ بعض شدید بیماری کے باعث کھڑے ہونے کے قابل نہیں تھے۔

بنگلہ دیش میں ہجوم کا جیل پر دھاوا ، 500 سے زائد قیدی فرار کرا دیئے

غیر ملکی میڈیا نے بتایا کہ رواں ماہ اسی جیل کے 129 قیدی جیل توڑنے کی کوشش میں ہلاک ہو گئے تھے ،  کچھ قیدیوں کو سکیورٹی فورسز نے گولی مار کر ہلاک کر دیا تھا جبکہ دیگر بھگدڑ کے دوران کچلنے کی وجہ سے جان کی بازی ہار بیٹھے تھے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More