حزب اللہ کا تل ابیب میں اسرائیلی خفیہ ایجنسی موساد کے ہیڈ کوارٹر پر حملہ

سچ ٹی وی  |  Sep 25, 2024

لبنانی گروپ حزب اللہ نے کہا ہے کہ انہوں نے بدھ کو تل ابیب میں اسرائیلی خفیہ ایجنسی موساد کے ہیڈکوارٹر کو کامیابی سے نشانہ بنایا ہے۔

ترجمان حزب اللہ کا کہنا ہے کہ حزب اللہ نے اسرائیلی دارالحکومت تل ابیب پر راکٹ داغ دیئے، حزب اللہ نے اسرائیلی دارالحکومت تل ابیب پر راکٹ داغ دیئے۔ قادر ون بیلسٹک میزائل سے تل ابیب پر حملہ کیا جو پیجرز اور واکی ٹاکی حملوں کا جواب تھا۔

واضح رہے کہ حزب اللہ کے رہنما حسن نصر اللہ نے پیجر دھماکوں پر اسرائیل کو ذمہ دار ٹھہراتے ہوئے اس عمل کو اعلان جنگ قرار دیا ہے۔ انھوں نے کہا کہ ’تمام ریڈ لائنز پار کی جا چکی ہیں۔

مزید پڑھیں: اسرائیل کی شدید بمباری سے حزب اللہ کے سینئر کمانڈر ابراہیم قبیسی شہید

دوسری جانب اسرائیل کی فوج نے لبنان میں دوبارہ حملے شروع کیے ہیں جن میں دارالحکومت بیروت کے جنوب میں واقع عمارتوں کو نشانہ بنایا ہے۔ یہ حملے اسرائیل کی اُس فضائی بمباری کے ایک دن بعد کیے گئے جس کے دوران ملک کے مختلف علاقوں میں 50 بچوں سمیت 550 سے زائد افراد مارے گئے تھے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More