سینیئر اداکار مظہر علی انتقال کر گئے۔۔

ہماری ویب  |  Oct 08, 2024

پاکستان شوبز انڈسٹری نے ایک اور لیجنڈ کو کھو دیا، سینیئر ورسٹائل اداکار مظہر علی طویل علالت کے بعد انتقال کر گئے۔ 1980 اور 90 کی دہائی میں اپنی بےمثال اداکاری سے پاکستانی ٹی وی ناظرین کو مسحور کرنے والے مظہر علی دل اور پھیپھڑوں کے امراض میں مبتلا تھے۔ وہ کینیڈا میں مقیم تھے لیکن کچھ عرصہ قبل پاکستان آئے تھے، جہاں ان کی طبیعت مزید بگڑ گئی۔

مظہر علی نے اپنے کیریئر میں کئی یادگار کردار ادا کیے، جن میں ڈرامے عروسہ اور افشاں ان کے نمایاں ترین پراجیکٹس تھے۔ عروسہ میں ان کا منفی کردار دیکھنے والوں کو حیران کر گیا تھا۔ وہ اس کردار میں اتنی گہرائی سے ڈوب گئے کہ ناظرین نے ان کی بےمثال صلاحیتوں کو خوب سراہا۔

مظہر علی کی شخصیت اور فنی خدمات کو ان کے چاہنے والے ہمیشہ یاد رکھیں گے۔ ان کے انتقال سے پاکستانی انٹرٹینمنٹ انڈسٹری میں ایک بڑا خلا پیدا ہوگیا ہے، جسے پر کرنا مشکل ہوگا۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More