کیا فیروز خان کے بیٹے بھی اداکاری کریں گے؟ دلچسپ پوسٹ میں اشارہ دے دیا

ہماری ویب  |  Oct 08, 2024

فیروز خان کی نئی پوسٹ نے مداحوں کی توجہ اپنی جانب کھینچ لی ہے، جس میں انہیں ڈرامے کے سیٹ پر مونیٹر کے سامنے بیٹھے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔ ان کے ساتھ ان کا بیٹا سلطان بھی موجود ہے، جو دلچسپی سے اپنے والد کی جانب سے دکھائے جانے والے موبائل کی اسکرین کو دیکھ رہا ہے۔

پوسٹ کے کیپشن میں فیروز نے بتایا کہ "میرے بیٹے نے اپنی زندگی کا پہلا ایکشن میرے نئے پروجیکٹ کے سیٹ پر کیا ہے۔" اس بات نے سوشل میڈیا پر تہلکہ مچا دیا، اور مداح بے چینی سے یہ جاننے کی کوشش کر رہے ہیں کہ وہ سلطان کو کس ڈرامے میں دیکھ پائیں گے۔

ایک صارف نے کمنٹ کیا، "کیا سلطان آپ کے ساتھ ہم راز میں نظر آئے گا؟" جبکہ دوسرے نے لکھا، "میں تو اب ہم راز صرف سلطان خان کے لیے ہی دیکھوں گی!"

کمنٹس میں فیروز خان کی بہن اور اداکارہ حمائمہ ملک نے بھی خوشی کا اظہار کرتے ہوئے "ماشاءاللہ" لکھا۔

فیروز خان ان دنوں اپنے نئے ڈرامے ہم راز کی شوٹنگ میں مصروف ہیں، جس میں ان کے ساتھ مقبول اداکارہ عائزہ خان بھی جلوہ گر ہوں گی۔ یہ نئے پراجیکٹ فیروز کے لیے ایک نیا آغاز ثابت ہو رہا ہے، اور ان کے مداحوں میں اس کی بے حد شوقین نظر آ رہی ہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More