اسلام آباد انتظامیہ کی کل تعلیمی اداروں میں چھٹی سے متعلق خبروں کی تردید

ہم نیوز  |  Oct 17, 2024

اسلام آباد انتظامیہ نے کل تعلیمی اداروں میں چھٹی سے متعلق خبروں کی تردید کر دی۔

ترجمان ضلعی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ کل اسلام آباد میں تعلیمی ادارے معمول کے مطابق کھلے رہیں گے، چھٹی کے حوالے سے کوئی تجویز زیر غور نہیں۔

انہوں نے کہا کہ اسلام آباد کے شہری من گھڑت خبروں پر دھیان مت دیں۔

پنجاب: کل سرکاری و نجی کالجز، جامعات میں چھٹی کا اعلان

دوسری جانب حکومت پنجاب نے صوبے بھر میں کل تمام سرکاری و نجی کالجز اور جامعات میں چھٹی کا اعلان کردیا، جس کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا۔

علاوہ ازیں حکومت پنجاب نے صوبہ بھر میں 2 روز کیلئے دفعہ 144 بھی نافذ کردی۔

نوٹیفکیشن کے مطابق دفعہ 144 جمعہ 18 اکتوبر سے ہفتہ 19 اکتوبر تک نافذ رہے گی۔ صوبے میں ہر قسم کے احتجاج اور جلوس جیسی تمام سرگرمیوں پر بھی پابندی عائد ہوگی۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More