سونے کی قیمت میں مزید 900 روپے کا اضافہ

ہم نیوز  |  Oct 19, 2024

کراچی: ملک میں سونے کی قیمت فی تولہ 900 روپے اضافے کے بعد 2 لاکھ 81 ہزار 800 روپے ہو گئی۔

پاکستان میں سونے کی فی تولہ قیمت نیا ریکارڈ قائم کرتے ہوئے بلندی کی نئی سطح پر پہنچ گئی۔ جبکہ بین الاقوامی مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمت میں مسلسل اضافہ دیکھا جا رہا ہے۔

پاکستان میں سونے کی قیمت نے تمام پچھلے ریکارڈ توڑتے ہوئے تاریخ کی بلند ترین سطح کو چھو لیا۔ ملک میں سونے کی فی تولے قیمت 900 روپے اضافے کے بعد 2 لاکھ 81 ہزار 800 روپے پر پہنچ گئی۔

یہ بھی پڑھیں: مالی سال کی پہلی سہ ماہی، ملکی برآمدات میں 14 فیصد سے زائد اضافہ

مقامی مارکیٹ میں 10 گرام سونا 772 روپے اضافے کے ساتھ 2 لاکھ 41 ہزار 598 روپے پر پہنچ گیا۔

عالمی مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمت تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی۔ سونے کی قیمت میں 9 ڈالر فی اونس کا اضافہ ہو گیا۔ جس کے بعد بین الاقوامی مارکیٹ میں سونا 2 ہزار 721 ڈالر فی اونس پر پہنچ گیا۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More