پاکستان کی چین کو گوشت کی برآمدات 3.3 ملین ڈالر تک پہنچ گئیں

ہم نیوز  |  Oct 21, 2024

بیجنگ: جنرل ایڈمنسٹریشن آف کسٹمز آف چائنہ (جی اے سی سی) کے مطابق رواں سال کے پہلے 9 ماہ جنوری تا ستمبر کے دوران پاکستان کی چین کو گوشت کی برآمدات 3.3 ملین ڈالر تک پہنچ گئیں۔

بیجنگ میں پاکستانی سفارت خانے کے ٹریڈ اینڈ انویسٹمنٹ قونصلر غلام قادر نے کہا کہ چینی صارفین اپنے کھانوں کے انتخاب میں زیادہ مہم جو بن رہے ہیں۔ اور پاکستان جیسے ممالک سے اعلی معیار کے گوشت کو آزمانے میں دلچسپی لے رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ گوشت کی پیداوار میں ملک کی خاص طور پر بیف اور مٹن میں بھر پورروایت چینی صارفین کی ترجیحات کے ساتھ اچھی طرح مطابقت رکھتی ہے۔ یہ مطالبہ محض ایک رجحان نہیں ہے۔ یہ چین کے گوشت کے ذرائع کو متنوع بنانے اور غذائی تحفظ کو بڑھانے کے وسیع ترمقصد کا حصہ ہے۔

چائنہ اکنامک نیٹ کے مطابق پاکستان نے یہ سنگ میل کیسے حاصل کیا؟ یہ سخت محنت اور اسٹریٹجک منصوبہ بندی پر منحصر ہے۔ حکومت برآمدی صلاحیتوں کو بڑھانے کے لیے پالیسیوں پر عمل درآمد میں معاون رہی ہے۔

پاکستانی گوشت برآمد کنندگان نے چین کے سخت معیار کو پورا کرنے کی اپنی صلاحیت کا مظاہرہ کیا ہے۔ حفظان صحت کو یقینی بنانا ہو یا مستقل سپلائی فراہم کرنا۔ انہوں نے ثابت کیا ہے کہ وہ بین الاقوامی سطح پر مقابلہ کرسکتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: اسٹاک ایکسچینج میں زبردست تیزی ، 86 ہزار کی حد بحال ، ڈالر مزید سستا

چائنہ اکنامک نیٹ کے مطابق منگولیا اور پاکستان چین کو ابلے ہوئے گوشت کے سب سے بڑے برآمد کنندگان ہیں۔ پاکستان نے جنوری سے ستمبر 2024 کے دوران 3.371 ملین ڈالر مالیت کا 694 ٹن گوشت برآمد کیا۔ جبکہ منگولیا نے اسی عرصے میں 10.24 ملین ڈالر مالیت کے 2410 ٹن برآمد کیا۔

واضح رہے کہ جنرل ایڈمنسٹریشن آف کسٹمز آف چائنہ (جی اے سی سی) نے گزشتہ سال پاکستانی کمپنیوں کو چین میں ابلا ہوا گوشت برآمد کرنے کی اجازت دی تھی۔ اور اب تک اس مقصد کے لیے 3 پاکستانی کمپنیاں جی اے سی سی میں رجسٹرڈ ہوچکی ہیں۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More