ماحولیاتی تبدیلی کے اثرات سے نمٹنے کیلئے پاکستان آئی ایم ایف سے مزید 2 ارب ڈالر قرض کا خواہاں

سچ ٹی وی  |  Oct 22, 2024

آئی ایم ایف اور عالمی بینک کے واشنگٹن میں سالانہ اجلاس کے موقع پر پاکستانی وفد کی ڈپٹی ایم ڈی آئی ایم ایف کی نجی اوکامورا سے ملاقات کی۔ ماحولیاتی تبدیلی کے اثرات سے نمٹنے کیلئے ڈیڑھ سے دو ارب ڈالر کی کلائمیٹ فنانسنگ کی خواہش کا اظہارکردیا۔

وزارت خزانہ کے مطابق پاکستانی وفد نے ٹیکس بیس میں اضافے، صوبائی زرعی آمدنی پر ٹیکس کی وفاقی ٹیکس سے ہم آہنگی سے آگاہ کیا۔ سبسڈیز میں توازن اور توانائی کی قیمتوں میں کمی کے ذریعے مالیاتی وسائل میں اضافے پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔

نجی شعبے کی ترقی کی رفتار تیز کرنے، مالیاتی اور بیرونی شعبے میں مدبرانہ پالیسیوں کے تسلسل سے متعلق اقدامات زیر بحث آئے ۔ آئی ایم ایف کے زیر اہتمام اصلاحات کے مستقل نفاذ کی اہمیت و ضرورت پر زوردیا گیا۔ پاکستانی معاشی ٹیم نے آئی ایم ایف کے ڈائریکٹر جہاد ازعور سے بھی ملاقات کی۔

پاکستان کے معاشی استحکام میں حمایت اور 7 ارب ڈالر کے توسیعی فنڈ سہولت کی منظوری پر آئی ایم ایف کا شکریہ ادا کیا ۔ آئی ایم ایف ڈائریکٹر نے پاکستان میں اصلاحات کے تسلسل ، مالیاتی استحکام اور محصولات میں اضافے کی کوششوں پر زور دیا ۔

پاکستانی وفد کی واشنگٹن ڈی سی میں ہی الواریز اینڈ مارسل کے وفد سے بھی ملاقات ہوئی ۔ جس میں بین الاقوامی کیپٹل مارکیٹوں اور بیرونی قرض دہندگان تک رسائی کے طریقوں پر غور کیا گیا ۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More