انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے پاکستان کے اسپنر نعمان علی کو اکتوبر کا آئی سی سی پلیئر آف دی منتھ قراردے دیا۔
نعمان علی نے انگلینڈ کے خلاف ٹیسٹ سیریز کی جیت میں اہم کردار ادا کیا تھا، انہوں نے سیریز میں 13.85 کے اوسط سے 20 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا تھا۔
پاکستان کے ہاتھوں شکست، آسٹریلوی میڈیا کی ٹیم پر کڑی تنقید
اس سے پہلے بابر اعظم نے اگست 2023 میں یہ اعزاز حاصل کیا تھا، آئی سی سی نے پلیئر آف دی منتھ کیلئے جنوبی افریقا کے ربادا اور نیوزلینڈ کے مچل سینٹنر کو بھی نامزد کیا تھا۔
اسپنر نعمان علی کا کہنا ہے کہ آئی سی سی پلیئر آف دی منتھ کا ایوارڈ ایک اعزاز ہے، تاریخی پرفارمنس کے لیے اسپورٹ کرنے پر ٹیم کے ساتھیوں کا بھی شکریہ ادا کرتا ہوں۔