صوبائی دارالحکومت میں ٹماٹر، لہسن اور لیموں کی قیمت میں اضافہ، پیاز اور مٹر سستے

ہم نیوز  |  Nov 18, 2024

صوبائی دارالحکومت پشاور میں سبزیوں کی قیمت میں اتار چڑھاؤ کا سلسلہ جاری ہے، ٹماٹر، لہسن اور لیموں کی قیمتوں میں اضافہ ہو گیا۔

ایک ہفتے کے دوران ٹماٹر کی فی کلو قیمت میں 30 روپے اضافہ ہو گیا ہے،سرکاری نرخنامے میں ٹماٹر کی فی کلو قیمت 160 روپے مقرر کی گئی ہے۔

مرغی کا گوشت 490 روپے کلو ہو گیا

لہسن کی فی کلو قیمت میں 70 روپے اضافہ ہونے سے قیمت 670 روپے کی سطح پر پہنچ گئی ہے، لیموں کی قیمت میں 80 روپے سے بڑھ کر 100 روپے کلو ہو گئی ہے۔

پیاز 10 روپے، ادرک 150 اور مٹر کی فی کلو قیمت میں 70 روپے کی کمی ہوئی ہے، سرکاری نرخنامہ میں پیاز کی فی کلو قیمت 130، ادرک کی فی کلو قیمت 650 روپے جبکہ مٹر کی فی کلو قیمت 150روپے مقرر کی گئی ہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More