تیسرا ٹی ٹوئنٹی، پاکستان کی ٹاس جیت کر بیٹنگ جاری

ہم نیوز  |  Nov 18, 2024

ہوبارٹ میں کھیلے جانے والے تیسرے اور آخری ٹی ٹوئنٹی میچ میں پاکستان نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔

پاکستان کی پہلی وکٹ 17 رنز کے مجموعی اسکور پر صاحبزادہ فرحان 9 رنز بنا کر جانسن کی گیند پر کیچ آئوٹ ہو گئے۔

پاکستان نے ایک وکٹ کے  نقصان پر  22 رنز بنا لیے ہیں۔

محمد رضوان کی جگہ سلمان علی آغا کپتانی کے فرائض انجام د ے رہے ہیں، سلمان علی آغا نے کہا کہ ٹیم میں دو تبدیلیاں کی گئی ہیں۔

تیسرا ٹی ٹوئنٹی، آسٹریلیا کے خلاف پاکستان کی پلیئنگ الیون میں تبدیلیاں، رضوان میچ سے باہر

انہوں نے کہا کہ کپتان محمد رضوان کو آرام دیا گیا ہے اور ان کی جگہ حسیب اللہ وکٹ کیپنگ کریں گے جبکہ نسیم شاہ کی جگہ جہانداد خان کو ٹیم کا حصہ بنایا گیا ہے۔

واضح رہے کہ تین ٹی ٹوئنٹی میچوں کی سیریز میں آسٹریلیا کو دو صفر کی فیصلہ کن سبقت حاصل ہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More