پاکستانیوں کیلئے متحدہ عرب امارات کے ویزوں پر پابندی کیوں؟ حیران کن وجوہات سامنے آگئیں

سچ ٹی وی  |  Nov 18, 2024

پاکستانیوں کے لیے متحدہ عرب امارات (یو اے ای) کے ویزوں پر پابندی کی وجوہات سامنے آگئیں، متحدہ عرب امارات نے ویزوں بندش کے حوالے سے شکایات کے انبار لگا دیے جن میں کہا گیا ہے کہ پاکستانی شہری یو اے ای میں سیاست اور احتجاج میں ملوث ہیں اور سوشل میڈیا پر اماراتی حکومت کی پالیسیوں پر تنقید کرتے ہیں۔

متحدہ عرب امارات نے ویزوں بندش کے حوالے سے شکایات کے انبار لگا دیے، یو اے ای میں پاکستانی سفیر اور مقامی حکام کے درمیان ملاقات میں یہ شکایات سامنے آئیں، پاکستانی سفیر کو بتایا گیا کہ پاکستانی شہریوں کے لیے ویزوں پر پابندی کابینہ نے پیش کی ہے۔

پاکستانی سفارتخانہ نے متحدہ عرب امارات کی جانب سے فراہم کردہ شکایات دستاویزات کی صورت میں پاکستان بھجوا دیں۔

دستاویز کے مطابق پاکستانی شہری سیاست اور احتجاجوں میں ملوث ہیں، پاکستانی شہری سوشل میڈیا پر یو اے حکومت کی پالیسیوں پر تنقید کرتے ہیں۔

دستاویز میں کہا گیا ہے کہ پاکستانی شہریوں کا یو اے ای میں سوشل میڈیا کا استعمال مثبت نہیں، یو اے ای میں نوکریوں کے خواہشمند بعض پاکستانی امیدوار ڈگریوں کی جعلی طریقے سے تصدیق کرتے ہیں۔

دستاویز میں کہا گیا ہے کہ کچھ پاکستانی شہریوں نے جعل سازی سے شناختی کارڈ اور پاسپورٹ میں ردوبدل کیا، پاکستانی شہریوں کا چوری، دھوکا دہی، بھیک مانگنے، جسم فروشی اور منشیات میں ملوث ہونے کا تناسب دوسرے ملکوں سے زیادہ ہے۔

دستاویز کے مطابق پاکستانیوں کا معاملہ کابینہ اجلاس میں پیش کرنے کے بعد پابندی کا فیصلہ کیا گیا۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More