بائیڈن نے یوکرین کو روس کیخلاف امریکی میزائل استعمال کرنےکی اجازت دیدی

سچ ٹی وی  |  Nov 18, 2024

امریکی صدر جو بائیڈن نے روس کے خلاف امریکی میزائل استعمال کرنے کی یوکرین کی درخواست منظور کرلی۔

غیر ملکی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق امریکی صدر جو بائیڈن نے یوکرین کی جانب سے کئی ماہ تک درخواست کرنےکے بعد بلآخر یوکرین کو روس کے خلاف جنگ میں دور تک مار کرنے والے (لانگ رینج) امریکی میزائل ATACMS کو استعمال کرنے کی اجازت دیدی۔

رپورٹ کے مطابق لانگ رینج میزائل ATACMS امریکی ساختہ ہے اور 300 کلومیٹر (186 میل) دور تک جاکر ٹارگٹ کو نشانہ بنا سکتا ہے۔

امریکی صدر کی جانب سے میزائل استعمال کرنے کی اجازت ممکنہ طور پر روس کی جانب سے یوکرین کے خلاف جنگ میں شمالی کوریا کی فوجیوں کی شمولیت کے فیصلے کا جواب ہے۔

واضح رہے کہ ماضی میں روسی صدر پیوٹن نے کہا تھا کہ یوکرین کو نیٹو ممالک کی جانب سے فراہم اسلحے کو جنگ میں استعمال کرنے کی اجازت کو نیٹو ممالک کی براہ راست جنگ میں شمولیت سمجھا جائیگا۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More