محکمہ موسمیات کی بارشوں سے متعلق بڑی پیشگوئی

سچ ٹی وی  |  Nov 18, 2024

نومبرمیں بارشیں معمول سےکم ہوں گی،اسلام آباد میں رواں ہفتےایک بوند تک برسنےکا امکان نہیں ہے، محکمہ موسمیات نے بُری خبر دیدی۔

محکمہ موسمیات کےمطابق نومبر کےباقی دنوں میں ملک بھرمیں بارشوں کا امکان نہ ہونے کےبرابر ہے۔ باران رحمت نہ ہونےسےفضائی کوالٹی بُری طرح متاثرہوگی،وسطی پنجاب کی طرح اسلام آباد میں بھی اسموگ کا سامنا کرنا پڑے گا۔

محکمہ موسمیات کےڈائریکٹر ویدرفورکاسٹنگ کاکہنا ہےنومبرمیں پہلےجیسی بارشیں ہوتی تھیں اس بار نہیں برسیں گی،ڈائریکٹر محکمہ موسمیات ڈاکٹر ظہر احمدبابرکا کہنا ہےکہ پورے ہفتہ کے دوران بارش نہیں ہے،جس کی وجہ سےاسموگ اوربعض جگہ پرفوگ کی کنڈیشن بنےڈویلپ ہوجائیں گی،اس بارنومبر میں ہم ایکسپکٹ کر رہے ہیں کہ نارمل سےکم بارشیں ہوں گی۔

خشک موسم کی وجہ سے اسموگ میں اضافہ ہوگا،چھاتی اورسانس کی بیماریوں میں اضافے کا خطرہ دمہ کےمریضوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑے گا۔

طبی ماہرین کہتے ہیں بارشیں نہ ہوئیں تو ماحولیاتی آلودگی ختم نہیں ہو گی اور بیماریوں کے خطرات مزید بڑھ جائیں گے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More