کیا آپ ایک سال میں آدھے ارب ڈالرز سے زائد رقم کمانے کا تصور کر سکتے ہیں۔ہندوستان ٹائمز کے مطابق آدھا بلین ڈالر وہ رقم ہے جو صرف 500 کمپنیاں اور دنیا کے چند سو یا ہزار امیر ترین کاروباری ٹائیکونز کماتے ہیں۔لیکن ایک ایسی مشہور شخصیت جو نہ تو گلوکار ہے اور نہ ہی اداکار، لیکن اس کے باوجود وہ اتنی بڑی رقم کما لیتی ہے۔فوربز میگزین کے مطابق دنیا کی سب سے زیادہ کمانے والی مشہور شخصیت کائلی جینر ہیں۔ریالٹی ٹی وی سٹار اور فیشن انٹرپرینیور کائلی جینر نے سنہ 2020 میں 590 ملین ڈالرز کمائے۔یہ کسی مشہور شخصیت کی سالانہ کمائی کا سب سے بڑا ریکارڈ ہے۔کائلی جینز کی آمدنی کا بیشتر حصہ ان کے میک اپ کے برینڈ ’کائلی کاسمیٹکس‘ سے آتا ہے۔کائلی نے یہ کاروبار 2015 میں شروع کیا تھا اور جنوری 2020 میں 51 فیصد حصص کو عوامی طور پر تجارت کرنے والی کمپنی ’کوتی‘ کو 600 ملین ڈالرز کے عوض فروخت کر دیا تھا۔تاہم 27 سالہ کائلی جینز اب بھی کمپنی میں 44 فیصد حصص کی مالک ہیں جس کی وجہ سے انہیں ایک بڑی آمدنی حاصل ہوتی ہے۔رپورٹ کے مطابق 590 ملین ڈالرز کی آمدن کسی بھی مشہور شخصیت کی طرف سے ایک سال میں سب سے زیادہ کمائی جانے والی رقم ہے۔کائلی جینر نے 590 ملین ڈالرز کمانے کے بعد معروف امریکی ریپر اور سنگر کینی ویسٹ کو پیچھے چھوڑ دیا ہے۔کینی ویسٹ نے اسی سال 10 ملین ڈالرز کمائے تھے۔دیگر افراد جو ایک سال میں 100 ملین ڈالر سے زیادہ آمدن حاصل کرتے ہیں ان میں سپورٹس سے تعلق رکھنے والی شخصیات روجر فیڈرر، لیونل میسی، کرسٹیانو رونالڈو شامل ہیں۔فلم ساز ٹائلر پیری اور جارج لوکاس، اداکار ڈوین جانسن، اور موسیقار جے زی، بیونسے، ٹیلر سوئفٹ اور سلینا گومز بھی سالانہ 100 ملین ڈالرز کمانے والی فہرست میں شامل ہیں۔کائلی جینر کی کُل دولتفوربز کے مطابق کائلی جینر کی کُل دولت کو 700 ملین ڈالرز سے زیادہ ہے۔ کائلی جینر حال ہی میں اس وقت ایک تنازعے کا شکار ہوئیں تھیں جب انہیں دنیا کی سب سے کم عمر سیلف میڈ ارب پتی قرار دیا گیا تھا۔تاہم فوربز نے بعد میں یہ نوٹ کیا کہ کائلے اور کارڈیشین جینر کے خاندان کی جانب سے کاروبار کے حجم کو کئی سال تک غلط طور پر پیش کیا گیا۔اس کی وجہ سے ان سے ارب پتی کا خطاب واپس لے لیا گیا تاہم وہ اب بھی دنیا کی سب سے امیر ترین شوبز شخصیات میں سے ایک ہیں اور ٹاپ 100 امیر نوجوان افراد میں بھی شامل ہیں۔