الخدمت فاؤنڈیشن کی 19ویں امدادی کھیپ دمشق کیلئے روانہ

ہم نیوز  |  Nov 19, 2024

راولپنڈی: الخدمت فاؤنڈیشن پاکستان نے فلسطینی اور لبنانی متاثرین جنگ کے لیے امدادی سامان کی 19ویں کھیپ دمشق کے لیے روانہ کر دی۔

صدر الخدمت فاؤنڈیشن ڈاکٹر حفیظ الرحمان اور سرکاری حکام کی نگرانی میں غزہ اور لبنان کے متاثرین کے لیے امدادی سامان روانہ کیا گیا۔ امدادی سامان میں سلیپنگ بیگز، جنریٹرز، چاول، کین فوڈ، خشک دودھ شامل ہے۔

اس موقع پر صدر الخدمت فاؤنڈیشن ڈاکٹر حفیظ الرحمان نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ خصوصی طیاروں اور بحری جہازوں کے ذریعے امدادی سامان بھجوا چکے ہیں۔ جبکہ غزہ اور لبنان کے مسلمان بھائیوں اور بہنوں کے لیے مزید امدادی سامان بھجوانے کا سلسلہ جاری رکھیں گے۔

انہوں نے کہا کہ غزہ کی چھوٹی سی پٹی میں 405 دنوں سے بارود کی بارش ہو رہی ہے۔ اور نہتے عوام پر 70 ٹن بارود برسایا جاچکا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: وزیر اعظم کا شوگر مافیا کیخلاف کارروائی کا حکم

ڈاکٹر حفیظ الرحمان نے کہا کہ کھلے آسمان کے نیچے موجود معصوم بچوں، بزرگوں اور مرد و خواتین سمیت 13 لاکھ فلسطینی غزہ میں انتہائی مشکل صورتحال سے گزر رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ الخدمت فاؤنڈیشن، پاکستانی عوام اور اہل خیر کے تعاون سے غزہ اور لبنان کی عوام کے لیے ریلیف آپریشن جاری رکھے ہوئے ہے۔ جنگ کے آغازسے اگلے ہی دن 8 اکتوبر 2023 سے ریسکیو اور ریلیف آپریشن کا آغاز کر دیا گیا تھا۔

صدر الخدمت فاؤنڈیشن نے کہا کہ طلبا کے لیے غزہ کے اندر الخدمت کے 2 ٹینٹ اسکول بھی کام کر رہے ہیں۔ جہاں بچوں کو تعلیم دی جا رہی ہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More