ایپل نے آئی فونز کے کارآمد گیجٹ کوکیوں ختم کردیا؟ اہم وجہ سامنے آگئی

سچ ٹی وی  |  Nov 20, 2024

ایپل نے حال ہی میں آئی فون 7 سے 3.5 ملی میٹر ہیڈ فون جیک اڈاپٹر کو ختم کر دیا ہے۔

آئی فون 7 کا یہ اڈاپٹر صارفین کو وائرڈ ہیڈ فونز اور دیگر آڈیو ڈیوائسز کو ایسے آئی فونز سے جوڑنے کی اجازت دیتا تھا جن میں ہیڈ فون جیک نہیں تھے۔

یہ اقدام امریکا اور دیگر ممالک میں ایپل کے آن لائن اسٹور پر "sold out" کے طور پر درج کیا گیا ہے۔

آئی فون 7 میں 3.5 ملی میٹر ہیڈ فون اڈاپٹر 2016 میں متعارف کرایا گیا۔ اس اقدام سے بہت سے صارفین کو اپنے موجودہ وائرڈ ہیڈ فونز کے استعمال کی سہولت ہوگئی۔

اڈاپٹر نے ایک آسان حل پیش کیا جس سے صارفین بلوٹوتھ کے اختیارات پر سوئچ کیے بغیر اپنے وائرڈ ہیڈ فونز کا استعمال جاری رکھ سکتے تھے۔

اڈاپٹر نے 2023 میں آئی فون 15 کی ریلیز کے ساتھ مزید مقبولیت حاصل کی جو USB-C کے ساتھ منسلک تھا۔ برسوں تک اس اڈاپٹر کو آئی فون 7 سے لے کر آئی فون ایکس ایس تک نئے آئی فون ماڈلز کے ساتھ منسلک کیا گیا تھا۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More