قومی کر کٹ ٹیم آسٹریلیا کے ساتھ ون ڈے اور ٹی ٹونٹی سیریز کھیلنے کے بعد میلبورن سے وطن اور زمبابوے کے لئے روانہ اور سکواڈ براستہ دوبئی 20 نومبر کو زمبابوے پہنچے گا۔
قومی سکواڈ میں شامل محمد رضوان ، سلمان علی آغا، حارث روف، عرفان خان نیازی اور حسیب اللہ خان آسٹریلیا سے براستہ دوبئی زمبابوے جائیں گے۔
بھارتی کرکٹ ٹیم بلائنڈ ٹی20ورلڈ کپ سے دستبردار ،بھارتی میڈیا کا دعویٰ
عبداللہ شفیق ، صائم ایوب ، محمد حسنین ، کامران غلام، طیب طاہر ، فیصل اکرم ، شاہنواز دھانی ، احمد دانیال ، ابرار احمد زمبابوے سیریز کے لیے قومی سکواڈ کو دوبئی میں جوائن کریں گے ۔
بابر اعظم ، شاہین شاہ آفریدی، نسیم شاہ ، جہانداد خان ، عمیر بن یوسف، محمد عباس آفریدی ، سفیان مقیم ، عثمان خان ، صاحبزادہ فرحان اور عرفات منہاس شیڈول کے مطابق پاکستان پہنچ رہے ہیں۔
پاکستانی کرکٹ ٹیم زمبابوے کے ساتھ تین ون ڈے اور تین میچز پر مشتمل ٹی ٹونٹی سیریز کھیلے گا۔