پاکستان تحریک انصاف نے 24 نومبر کے احتجاج کے لیے بانی پی ٹی آئی کی ہدایت پر کوآرڈینیشن کمیٹیاں تشکیل دے دیں۔
تحریک انصاف کے ایڈیشنل سیکرٹری جنرل فردوس شمیم نقوی نے کمیٹیوں کی تشکیل کے حوالے سے نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔
راولپنڈی اسلام آباد کیلئے 12 رکنی کمیٹی قائم کی گئی ہے جس میں اسلام آباد اور راولپںڈی سے 6، 6 پی ٹی آئی رہنماؤں کو شامل کیا گیا ہے۔
حکومت سے کوئی رابطہ نہیں ، جعلی خبر احتجاج کو نقصان پہنچانے کی کوشش ہے ، شیخ وقاص
اسلام آباد سے عامر مغل، شیر افضل مروت، شعیب شاہین، سید علی بخاری، قاضی تنویر اور ملک عامر جبکہ راولپنڈی کی کوآرڈینیشن کمیٹی میں سیمابیہ طاہر، شہریار ریاض، امیر افضل، عقیل خان، راجہ بشارت اور چوہدری اجمل صابر شامل ہیں۔