پاکستان میں دہشت گردی کے واقعات کی رپورٹس سے آگاہ ہیں: ترجمان امریکی محکمہ خارجہ

سچ ٹی وی  |  Nov 20, 2024

ترجمان امریکی محکمۂ خارجہ میتھیو ملر نے کہا ہے کہ پاکستان میں دہشت گردی کے واقعات کی رپورٹس سے آگاہ ہیں۔ ،پاکستانی عوام نےدہشت گردی کےہاتھوں بہت زیادہ نقصان اٹھایا،دہشت گردی سےمتاثر ہونے والے خاندانوں سے ہمدردی ہے،ہمارے دل کوئٹہ میں9نومبرکےدھماکے کےمتاثرین کے ساتھ ہیں۔

ترجمان امریکی محکمۂ خارجہ میتھیو ملر نےپریس بریفنگ میں کہا ہے کہ پاکستان میں ہونےوالے دہشتگرد حملوں کی مذمت کرتےہیں،پاکستانی عوام نےدہشت گردی کےہاتھوں بہت زیادہ نقصان اٹھایا،دہشت گردی سےمتاثر ہونے والے خاندانوں سے ہمدردی ہے،ہمارے دل کوئٹہ میں9نومبرکےدھماکے کےمتاثرین کے ساتھ ہیں۔

ترجمان محکمہ خارجہ نےمزید کہا دہشت گردی روکنےکیلئے حکومتی رہنماؤں سے بات چیت کیلئےپرعزم ہیں، دہشتگردی کیخلاف سویلین اورفوجی صلاحیت بڑھانےکیلئے مشاورت جاری ہے،پاکستان میں دہشت گردی اورپولیس اہلکاروں کےاغوا پرتشویش ہے،امریکامیں سکھ شہریوں کودرپیش خطرات پربھارت سےجواب لیا جارہا ہے۔

روس کےایٹمی نظریےمیں تبدیلی حیران کن نہیں،روس کےنئےاعلانات سے امریکااورنیٹو کوکوئی خطرہ نہیں، امریکاکواپنی نئی کلیئرپوزیشن میں تبدیلی کی ضرورت نہیں،یوکرین جنگ کے آغاز سےروس نےدنیا کو دھمکانےکی کوششیں کیں،یوکرین کےساتھ انٹیلی جنس شیئرنگ جاری رکھیں گے

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More