لندن: برطانیہ میں شدید برفباری سے معمولات زندگی متاثر ہو گئے۔ اسکول بند جبکہ ٹرینیں بھی تاخیر کا شکار ہو گئیں۔
غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق برطانوی محکمہ موسمیات نے ملک کے مختلف حصوں میں گزشتہ روز مزید برفباری کی پیش گر دی۔ جبکہ موسم کا حال بتانے والے ادارے نے ییلو وارننگ بھی جاری کی۔
برطانیہ میں شدید برفباری کے باعث 200 سے زائد اسکول بند کر دیئے گئے۔ جبکہ ہزاروں مسافروں کو ٹرینوں کی روانگی میں تاخیر کی وجہ سے مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔
محکمہ موسمیات نے شمالی اسکاٹ لینڈ، شمالی آئرلینڈ، وسطی اور جنوبی ویلز اور اسکاٹش سرحدوں سے نارفوک تک مشرقی کانٹیوں میں برف باری اور برفباری کے حوالے سے شدید موسم کی وارننگ جاری کر دی۔
یہ بھی پڑھیں: شوہرکا ناراض بیوی کو منانے کیلئے 4400 کلومیٹر سائیکل پر سفر
واضح رہے کہ اس وقت برطانیہ کے بڑے حصے برف سے ڈھکے ہوئے ہیں۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ اس کی وجہ آرکٹک سمندری ہوا ہے۔ جس کا مطلب ہے کہ پورے ہفتے شدید سردی رہے گی۔ حکام نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ وہ اپنی حفاظت کی غرض سے گھروں تک محدود رہیں۔