معروف کرکٹر کے ہاں جڑواں بیٹوں کی پیدائش

سچ ٹی وی  |  Nov 30, 2024

قومی کرکٹ ٹیم کے آل راؤنڈر فہیم اشرف کے ہاں جڑواں بیٹوں کی پیدائش ہوئی ہے، ولادت نجی اسپتال میں ہوئی۔

کرکٹ فہیم اشرف کے ہاں جڑواں بیٹوں کی پیدائش لاہور کے نجی اسپتال میں ہوئی، دونوں بچے صحت مند ہیں۔ فہیم اشرف کے والد کا جڑواں بچوں کی ولادت پر کہنا تھا کہ پوتوں کی پیدائش پرانتہائی خوش ہوں۔

ذرائع نے بتایا کہ قومی کرکٹر فہیم اشرف کے پتوکی میں واقع گھر میں جڑواں بچوں کی ولادت پر خوشی کا سماں ہے۔

خیال رہے کہ قومی آل راؤنڈر فہیم اشرف پھچلے سال 25 نومبر کو شادی کے بندھن میں بندھے تھے، فہیم اشرف کی شادی نارووال کے رانا شبیر کی صاحبزادی سے ہوئی تھی۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More