سابق وزیرخزانہ مفتاح اسماعیل نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان اور حکومت میں انا کا ایشو ہے۔
سابق وزیرخزانہ مفتاح اسماعیل نے پروگرام پاکستان ٹونائٹ میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پی ٹی آئی اور حکومت دونوں بات چیت کرنے کو تیار نہیں، یہ لوگ ملک کے لئے کمپرومائز نہیں کررہے۔
بانی پی ٹی آئی کی زندگی کو بشری بی بی،گنڈاپور اور ان کے حواریوں سے خطرہ ہے،فیصل واوڈا
انہوں نے کہا کہ یہاں پر لوگوں کو روزگار ،تعلیم ، صحت کا مسئلہ ہے، حکومت اور پی ٹی آئی میں بات کروانے کیلئےکوشش کی جارہی ہے، پاراچنار کےمعاملے پر تمام سیاسی جماعتوں کو حکومت کا ساتھ دینا چاہئے۔
پی آئی اے کی جلد از جلد نجکاری کرنی چاہئے، پی آئی اے پر800ارب روپے کا قرض تھا، جتناعرصہ پی آئی اے رہے گی ملک کا نقصان ہوتا رہےگا۔
خیبر پختونخوا میں گورنر راج نہیں لگ سکتا، ایسےحالات نہیں، مولانا فضل الرحمان
پی آئی کے نئےروٹس کھلنے سے خسارہ کم نہیں ہوگا، فوری نجکاری ضروری ہے، حکومت منی بجٹ لانا چاہتی ہے تو لائے لیکن اپنے اخراجات کم کرے۔