بھارتی طبلہ نواز ذاکر حسین انتقال کرگئے۔۔

ہماری ویب  |  Dec 16, 2024

سان فرانسسکو کے اسپتال میں زیر علاج عالمی سطح پر پہچانے جانے والے بھارتی طبلہ نواز ذاکر حسین 73 برس کی عمر میں دل کے عارضے کے باعث چل بسے۔ یہ خبر نہ صرف موسیقی کی دنیا بلکہ ان کے چاہنے والوں کے دلوں پر بجلی بن کر گری۔

ذاکر حسین، جو لیجنڈری استاد اللّٰہ رکھا کے فرزند تھے، نے اپنے منفرد انداز، ناقابل فراموش پرفارمنس، اور غیر معمولی مہارت سے طبلہ کو عالمی اسٹیج پر عزت بخشی۔ ان کی موسیقی روح کو چھونے والی اور دل کو جھنجوڑنے والی تھی۔

بھارتی میڈیا کے مطابق ذاکر حسین کافی عرصے سے دل کی بیماری کے خلاف جنگ لڑ رہے تھے اور سان فرانسسکو میں زیر علاج تھے۔ لیکن تقدیر کو کچھ اور ہی منظور تھا۔ ان کا جانا موسیقی کے چاہنے والوں کے لیے ناقابل تلافی نقصان ہے۔

ذاکر حسین نہ صرف بھارت بلکہ پوری دنیا کے میوزک فیسٹیولز کی جان تھے۔ ان کی ہر پرفارمنس ایک نایاب تجربہ ہوتا تھا، جہاں ساز و آواز کا جادو سامعین کو مسحور کر دیتا تھا۔ ان کی یادیں، ان کی دھنیں اور ان کے طبلے کی تھاپ ہمیشہ دلوں میں زندہ رہیں گی۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More