شہریار منور کی شادی کی تقریبات کا آغاز۔۔ ڈھولکی کی ویڈیو نے سوشل میڈیا پر ہلچل مچا دی

ہماری ویب  |  Dec 17, 2024

پاکستان کے مقبول اداکار شہریار منور کی شادی کی تقریبات کا باقاعدہ آغاز ہوگیا ہے، اور سوشل میڈیا پر ان کی ڈھولکی کی جھلکیاں مداحوں کی توجہ کا مرکز بنی ہوئی ہیں۔

انسٹاگرام پر وائرل ہونے والی ویڈیو میں شہریار منور کو ماہین صدیقی کے ساتھ بیٹھے موسیقی انجوائے کرتے دیکھا جا سکتا ہے۔ شہریار نے براؤن رنگ کا نفیس کرتا زیب تن کیا جبکہ ماہین صدیقی نے پیلے رنگ کے سوٹ کے ساتھ بالوں میں گجرے پہن کر اپنی سادگی اور خوبصورتی سے سب کو متاثر کیا۔

چند روز قبل وائرل انٹرویو میں شہریار نے اپنی شادی کی تصدیق کرتے ہوئے کہا تھا کہ وہ رواں ماہ زندگی کے نئے سفر کا آغاز کرنے والے ہیں۔ جب صحافی نے ان کی ہونے والی اہلیہ کے بارے میں سوال کیا تو شہریار نے واضح الفاظ میں کہا، "جی بالکل نہیں، ان کا تعلق شوبز سے نہیں ہے۔"

یہ پہلا موقع نہیں جب ماہین صدیقی کا نام شہریار کے ساتھ جوڑا جا رہا ہے۔ اس سے پہلے، اپنی سالگرہ کے موقع پر، شہریار نے ماہین کے لیے "جان" کا لفظ استعمال کیا تھا، جس کے بعد مداحوں نے قیاس آرائیاں شروع کردی تھیں۔ اب ڈھولکی کی یہ جھلکیاں ان خبروں کو مزید تقویت دے رہی ہیں۔

شہریار کی ڈھولکی کی ویڈیو سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہورہی ہے، اور مداحوں کو ان کی شادی کی مزید تقریبات اور دلہن کی پہلی جھلک کا بےصبری سے انتظار ہے۔

شہریار منور کی شادی کی یہ خوشیاں شوبز انڈسٹری میں ایک خوبصورت اضافہ ہیں۔ مداح اداکار کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کر رہے ہیں اور ان کے نئے سفر کے لیے دعاگو ہیں۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More