انڈین طبلہ نواز استاد ذاکر حسین کے انتقال سے متعلق خبر کی تردید، حالت تشویشناک

اردو نیوز  |  Dec 16, 2024

عالمی شہرت یافتہ انڈین طبلہ نواز ذاکر حسین کے اہل خانہ نے اتوار کو ان کے انتقال کے حوالے سے میڈیا رپورٹس کی تردید ہے۔

قبل ازیں انڈین ٹیلی ویژن این ڈی ٹی وی نے ان کے منیجر نرمالا بچانی کے حوالے سے بتایا تھا کہ ان کا امریکہ کے شہر سان فرانسسکو کے ہسپتال میں انتقال ہوگیا ہے۔ 

ذاکر حسین کی بہن خورشید اولیا نے خبر ایجنسی پی ٹی آئی کو بتایا کہ ’اس وقت میرے بھائی کی حالت تشویشناک ہے۔ ہم انڈیا اور دنیا بھر میں ان کے فینز سے گزارش کر رہے ہیں کہ وہ ان کی صحت کے لیے دعا کریں۔‘

ان کا کہنا تھا ’وہ ایک ہفتے سے زیادہ عرصے سے عارضہ قلب کے علاج کے لیے ہسپتال میں داخل ہیں۔‘

ذاکر حسین مشہور طبلہ نواز استاد اللہ رکھا کے بیٹے ہیں۔

انڈین حکومت نے ذاکر حسین کی فنی خدمات کے اعتراف میں 1988 میں پدما شری، 2002 میں پدما بھوشن اور 2023 میں انڈیا کے دوسرے بڑے سول اعزاز پدما وی بھوشن سے نوازا۔

ذاکر حیسن عالمی ایوارڈز بھی حاصل کیے جن میں 5 گریمی ایوارڈز بھی شامل ہیں اور ان میں سے 3 گریمی ایوارڈز رواں سال انہیں دیے گئے۔

ممبئی میں پیدا ہونے والے ذاکر حسین اپنے والد استاد اللہ رکھا کے  نقش و قدم پر چلتے ہوئے طبلہ نوازی کے فن کو بام عروج پر پنچایا۔

اپنے پہلے شو کی بکنگ کے حوالے سے بات کرتے ہوئے ذاکر حسین نے ایک انٹرویو کے دوران بتایا تھا کہ ایک دفعہ ان کے گھر ان کے والد کو کنسرٹ کی پیشکش کرتے ہوئے ایک خط آیا۔ استاد ذاکر حسین نے بتایا کہ اس خط کا جواب انہوں (ذاکر) نے لکھا کہ  ’اللہ رکھا مصروفیات کے باعث اس کنسرٹ کی پیشکش کو قبول نہیں کرسکتے البتہ ان کا بیٹا اس میں شرکت کے لیے دستیاب ہے۔‘

تاہم ذاکر حسین نے اس خط میں یہ نہیں لکھا کہ ان کی عمر صرف 13 سال ہے۔  یوں اس جوابی خط کی بدولت 13 سال کی عمر میں ان کے موسیقی کی کیریئر کی شرعات ہوئی۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More