سانحہ اےپی ایس پشاور،قومی اور پنجاب اسمبلی میں شہداکوخراج تحسین پیش کرنےکی متفقہ قراردادمنظور

ہم نیوز  |  Dec 17, 2024

قومی اور پنجاب اسمبلی میں سانحہ اےپی ایس پشاور کے شہداکوخراج تحسین پیش کرنےکی متفقہ قراردادمنظور کرلی گئی۔

قومی اسمبلی میں قرارداد پیپلز پارٹی کی رہنما شازیہ مری نے پیش کی،قرار داد کے متن کے مطابق  کہ اے پی ایس کے شہید بچوں کی قربانی نے پورے پاکستان کو دہشتگردی کیخلاف متحد کیا،دہشتگردی کو کسی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا۔

کھلاڑیوں کی کارکردگی سے خوش ہوں، محمد رضوان

یہ ایوان دہشتگردی کیخلاف فورسزکی قربانیوں کو خراج تحسین پیش کرتا ہے،یہ ایوان پاکستان کو دہشتگردی سے مکمل پاک کرنے کا اعادہ کرتا ہے۔

پنجاب اسمبلی میں قرارداد حکومتی رکن صوبائی اسمبلی راحیلہ خادم حسین نے پیش کی،قرار دار کے متن کے مطابق سانحہ اے پی ایس پشاور جیسے واقعات قوم کو خوفزدہ نہیں کرسکتے۔

بینکوں میں حج درخواستوں کی وصولی کا کل آخری دن

ایسے دہشت گردوں کو سخت سے سخت سزا دی جائے،پشاور میں معصوم بچے دہشت گردی کا نشانہ بنے جو ظلم کی بدترین مثال ہے،یہ ایوان سانحہ اے پی ایس پشاورکے شہدا کے والدین سے اظہار یکجہتی کرتا ہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More