حکومت نے مولانا فضل الرحمان کیخلاف علماء کو بٹھایا، حافظ حمد اللہ

ہم نیوز  |  Dec 17, 2024

جے یو آئی (ف) کے رہنما حافظ حمد اللہ نے کہا ہے کہ حکومت نے مولانا فضل الرحمان کیخلاف علماء کو بٹھایا۔

حافظ حمد اللہ نے نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ علماء میں کوئی تقسیم نہیں، کوئی ہمارے خلاف کھڑا نہیں ہوا بلکہ کھڑے کیے گئے ہیں۔

حج درخواستوں کی وصولی کا آج آخری دن ، پہلے آیئے پہلے پائیے کے تحت منظور تصور ہونگی

آج اسلام آباد میں اتحاد مدارس کا اجلاس ہے، ان کا کہنا تھا کہ مدارس رجسٹریشن پر حکومت کے ساتھ ایک ماہ مذاکرات کرتے رہے، 26 ویں آئینی ترمیم اور دینی مدارس رجسٹریشن پر اتفاق ہوا۔

پارلیمنٹ سے بل پاس کرایا گیا، کسی نے شور نہیں مچایا تھا، انہوں نے کہا کہ ہماری ناراضی حکومت سے ہے علما سے نہیں، ہم حکومت کی حمایتی جماعتوں سے بھی ناراض ہیں۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More