شیر افضل مروت کا خواجہ آصف سے متعلق بڑے بیان کے بعد سیاسی ماحول میں گرما گرمی

سچ ٹی وی  |  Dec 17, 2024

پی ٹی آئی رہنما شیر افضل مروت کا کہنا ہے کہ وزیر دفاع خواجہ آصف کا بہت احترام ہے لیکن ان کی زبان بھی آگ اگلتی ہے۔

قومی اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے پی ٹی آئی ایم این اے نے کہا کہ کل خواجہ صاحب نے کہا مذاکرات کے لیے پی ٹی آئی کو پہل کرنا پڑے گی لیکن اس کے لیے پہلے حکومت کو انا کے خول سے باہر آنا ہوگا۔

شیر افضل مروت نے کہا کہ میڈیا مذاکرات کی بات کرتا ہے اور یہاں کہتے ہیں مذاکرات نہیں ہو رہے، قوم کے سامنے جھوٹ بولا جاتا ہے۔ سیاستدانوں میں ٹی او آرز طے ہی نہیں کیے جاتے کیا۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان نے مذاکرات کے لیے کمیٹی بنائی ہوئی ہے، کیا ممکن نہیں کہ ٹی او آرز اور مسائل کے حل کے لیے ایک کمیٹی بنائیں، ٹی او آرز بنانے کے بعد اسٹیبلشمنٹ سے بھی بات ہوسکتی ہے۔

شیر افضل مروت نے کہا کہ کیا رانا ثناء اللہ یا خواجہ آصف مذاکرات کے حوالے سے حکومت کے باضابطہ موقف سے ہمیں آگاہ کر سکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ میں شکوہ کرتا ہوں لوگ مرے لیکن وزیر اطلاعات نے غلط بیانی کی۔

پی ٹی آئی ایم این اے کا کہنا تھا کہ یہاں ہر وقت ایسا ماحول ہوتا جیسے سوتنیں لڑ رہی ہیں، ایک دوسرے کے لیے کبھی کوئی مثبت بات نہیں کی۔ ہمیں عوام کے مسائل کے ادراک کے لیے یہاں بھیجا ہے، میں اپنے حلقے میں خود نہیں جا سکتا کیونکہ ہمارے علاقوں میں طالبان نے قبضہ کیا ہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More