اسلام آباد: وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ نے کہا ہے کہ ہم نے کبھی سیاسی مخالفین کو دشمن نہیں سمجھا۔
وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ نے قومی اسمبلی اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ ہم نے کبھی اپنے سیاسی ورکرز کو نہیں اکسایا۔ اور ہم تشدد کی سیاست پر یقین نہیں رکھتے۔
انہوں نے کہا کہ ہم نے کبھی سیاسی مخالفین کو دشمن نہیں سمجھا۔ اور ہم نے کہا ہماری دشمنی نہیں سیاسی مخالفت ہے۔ رواداری اور بات چیت سے متعلق شیر افضل مروت نے اچھی گفتگو کی۔
یہ بھی پڑھیں: گورنر پنجاب نے صوبائی زرعی ٹیکس کی مخالفت کر دی
عطا تارڑ نے کہا کہ ہم تشدد کی سیاست پر یقین نہیں رکھتے۔ پیپلز پارٹی اور ن لیگ نے سیاسی اختلافات کے برعکس رواداری برقرار رکھی۔ جبکہ ن لیگ کی قیادت اور رہنماؤں نے ظرف کے ساتھ سیاسی انتقام کا مقابلہ کیا۔
انہوں نے کہا کہ تشدد، احتجاج اور انتشار کے ذریعے اسلام آباد پر چڑھائی کی گئی۔ اور ناکام احتجاج کے بعد لاشوں کی سیاست کا سہارا لینے کی کوشش کی گئی۔