ڈی جی پی ایس بی کی تعیناتی عدالت میں چیلنج

ہم نیوز  |  Dec 19, 2024

اسلام آباد: ڈائریکٹر جنرل (ڈی جی) پاکستان اسپورٹس بورڈ (پی ایس بی) یاسر پیرزادہ کی تعیناتی کو اسلام آباد ہائی کورٹ میں چیلنج کر دیا گیا۔

اسلام آباد ہائی کورٹ میں دائر کردہ درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا کہ سابق ڈی جی پاکستان اسپورٹس بورڈ شعیب کھوسو کی برطرفی کے بعد عہدہ خالی ہوا تھا۔ لیکن قانونی کارروائی کے بغیر ہی نئی تعیناتی کر دی گئی۔

ایڈیشنل سیکرٹری آئی پی سی ظہور احمد کو بطور ڈی جی پی ایس بی کا ایڈیشنل چارج دیا گیا۔ اور یاسر پیرزادہ کا تبادلہ کر کے پی ایس بی میں تین سال کے لیے ڈی جی تعینات کرنا غیر قانونی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: لاہور ہائیکورٹ نے بانی پی ٹی آئی کو بذریعہ ویڈیو لنک پیش کرنے کا نوٹیفکیشن کالعدم قرار دیدیا

مؤقف اختیار کیا گیا کہ ڈی جی پی ایس بی کی تعیناتی کے لیے عہدہ خالی ہونے کے بعد 60 روز میں اسامی کو مشتہر کرنا ضروری ہے۔ مروجہ طریقہ کار اور قانونی تقاضے پورے کیے بغیر یاسر پیرزادہ کو ڈی جی تعینات کیا گیا ہے۔

درخواست میں استدعا کی گئی کہ ڈی جی پاکستان اسپورٹس بورڈ کی تعیناتی کا نوٹیفکیشن کالعدم قرار دیا جائے۔ تعیناتی کے لیے رولز کے مطابق آسامی کی تشہیر کر کے تعیناتی کا حکم دیا جائے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More