عالمی برادری کو غزہ اور لبنان کی صورتحال پر کردار ادا کرناچاہیے،شہبازشریف

ہم نیوز  |  Dec 20, 2024

وزیراعظم شہبازشریف کا کہنا ہے کہ عالمی برادری کو غزہ اور لبنان کی صورتحال پر کردار ادا کرناچاہیے،اسرائیلی مظالم سے ایسی آگ بھڑک رہی ہے جو خطے کو لپیٹ میں لے گی۔

ڈی ایٹ سمٹ کے موقع پر فلسطین اور لبنان کی صورت حال پر خصوصی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ غزہ اور لبنان کی صورتحال پر اجلاس منعقد کرنے پر مصر کے صدر کا شکر گزارہوں۔

سی ڈی اے ہسپتال میں 40 اہم عہدوں پر تعیناتی ممکن نہ ہوسکی

اسرائیل فلسطین میں بےگناہ شہریوں کو نشانہ بنارہاہے،اسرائیل فلسطین میں عالمی قوانین کی خلاف ورزی کررہاہے،اسرائیلی جارحیت غزہ کے بعد لبنان اور شام تک پھیل چکی ہے۔

پاکستان نے غزہ اور لبنان پر اسرائیلی حملوں کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے،غزہ میں جورہاہے وہ حالیہ تاریخ کا سیاہ ترین باب ہے،غزہ میں فوری طور پر امداد کی فراہمی یقینی بنائی جائے۔

یواین ریلیف اینڈ ورکس ایجنسی فار فلسطین کیخلاف اسرائیلی کارروائی قابل مذمت ہے،اقوام متحدہ ریلیف اینڈ ورکس ایجنسی لاکھوں بے بس فلسطینیوں کیلئے لائف لائن ہے۔

جی ایچ کیو حملہ کیس، مزید 14ملزمان پر فرد جرم عائد

غزہ ، لبنان اور دیگر جنگ زدہ علاقوں کی تعمیر نو کیلئے فنڈز فراہمی پر غور کرنا چاہیے،پاکستان نے مصر اور اردن کےراستے فلسطین کیلئے امدادی سامان روانہ کیا۔

امدادی کام کو جاری رہنا چاہیے تاکہ لاکھوں جنگ سے متاثرین کی بقا کو یقینی بنایا جا سکے،پاکستان جنگ بندی کیلئے کی جانے والی کوششوں کی حمایت کرتاہے۔

انہوں نے مزید کہا پاکستان 1967سے پہلے کی سرحدوں کی بنیاد پر ریاست کے قیام کا حامی ہے،ایسی فلسطینی ریاست کا قیام ہو جس کا دارالحکومت القدس ہو،اس بات پر زور دیتا ہوں کہ دنیا کو غزہ کے بے گناہ لوگوں کی آواز کو سننا چاہیے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More