آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی، پاک بھارت ٹاکرا کب ہونے جارہا ہے؟

سچ ٹی وی  |  Dec 20, 2024

آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کے سب سے بڑے پاک بھارت ٹاکرے کا انعقاد 23 فروری 2025 کو ہونے کی توقع ہے۔

بھارتی میڈیا کا دعویٰ ہے کہ اس ہائی وولٹیج مقابلے کی میزبانی دبئی یا کولمبو میں کی جائے گی، وینیو کا فیصلہ ہونے کے بعد چیمپئنز ٹرافی کا مکمل شیڈول جاری کیا جائے گا۔

یہ مقابلہ کرکٹ کے شائقین کے لیے ایک یادگار لمحہ ہوگا اور دونوں ٹیموں کے درمیان سخت مقابلے کی توقع کی جا رہی ہے۔

واضح رہے کہ انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے بھارت اور پاکستان کے آئی سی سی میچز کے لیے نیوٹرل وینیو کی تصدیق کر دی۔

آئی سی سی اعلامیے کے مطابق پاکستان اور بھارت آئندہ 3 سال تک ایک دوسرے کے ملک میں نہیں کھیلیں گے۔ چیمپئنز ٹرافی پاکستان اور نیوٹرل وینیو پر کھیلی جائے گی۔ چیمپئنز ٹرافی کا شیڈول جلد جاری کیا جائے گا۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More