پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان محمدرضوان نے کہا ہے کہ پوری ٹیم نے زبردست کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔
کپتان محمدرضوان نے جیت کے بعد گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ صائم ایوب نے اچھاآغازدیا، بابرکے ساتھ میری اچھی شراکت رہی، کامران غلام کی اننگزنے جنوبی افریقا کومیچ سے دورکردیا۔
جنوبی افریقا کو دوسرے میچ میں بھی شکست،پاکستان نے ون ڈے سیریز جیت لی
انہوں نے مزید کہا کہ مجھے کامران پربھروسہ تھا لیکن انہوں نے امید سے بڑھ کرپرفارم کیا، شاہین آفریدی،نسیم شاہ اورابراراحمد نے زبردست بالنگ کی۔
جنوبی افریقہ کے کپتان ٹیمباباووما نے ہار کے بعد کہا ہے کہ لگا تھا میچ ہمارے ہاتھ میں ہے مگروکٹیں گرتی رہیں، اب بھی سمجھتا ہوں ٹاس جیت کرفیلڈنگ کافیصلہ درست تھا، جیتنے کیلئے ہمیں اپنی بیٹنگ میں تسلسل لانا ہوگا۔