آئی سی سی نے چیمپئنز ٹرافی کے لیے پاک بھارت فیوژن فارمولے کا اعلان کیا ہے،فیوژن فارمولا چیمپئنز ٹرافی، ویمن ورلڈ کپ اور ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ پر نافذ ہو گا۔
انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کا کہنا ہے آئی سی سی ویمنز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کی میزبانی پاکستان کرے گا،2027تک پاکستان اور بھارت ایک دوسرے کے ملک میں میچ نہیں کھیلیں گے،پاکستان کو ملنے والے ویمن ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2028 پر بھی یہی فارمولا اپلائی ہو گا۔
بے نظیر بھٹو کی برسی، سندھ ہائی کورٹ کا چھٹی کا اعلان
قبل ازیں کرک انفو کی جانب سے یہ خبر سامنے آئی تھی کہ 2027تک تمام آئی سی سی ایونٹس کے لئے پاک بھارت میچز نیوٹرل وینیو پر کھیلے جائیں گے۔
پاکستان کرکٹ بورڈ، انٹرنیشنل کرکٹ کونسل اور بھارتی بورڈ کے درمیان اس معاہدے پر اتفاق ہوا ہے کہ چیمپیئنز ٹرافی میں بھارت کے میچز نیوٹرل وینیو پر ہوں گے۔
شاہین آفریدی بنگلا دیش پریمیئر لیگ کھیلنے کیلئے تیار، معاہدہ ہو گیا
معاہدے کا اطلاق پاکستان میں چیمپئنز ٹرافی 2025، بھارت میں ویمنز ون ڈے ورلڈ کپ 2025، اور بھارت اور سری لنکا میں 2026 مینز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ پر ہوگا۔