دوسرا ون ڈے ،ہدف کے تعاقب میں جنوبی افریقا کی ٹیم مشکلات کا شکار

ہم نیوز  |  Dec 19, 2024

دوسرے ون ڈے میچ میں 330رنز ہدف کے تعاقب میں جنوبی افریقا کی ٹیم مشکلات کا شکار ہے۔

20 اوورز کے اختتام پر جنوبی افریقا کا سکور106 رنز ہے اور اس کے 3 کھلاڑی آئوٹ ہوچکے ہیں۔

کیپ ٹائون میں کھیلے جارہے میچ کا ٹاس جنوبی افریقا نے جیتا اور پہلے بائولنگ کرنے کا فیصلہ کیا جو انہیں انتہائی مہنگا ثابت ہوا۔پاکستان نے جنوبی افریقا کو جیت کیلئے330رنز کا ہدف دیا۔

جی ایچ کیو حملہ کیس، مزید 14ملزمان پر فرد جرم عائد

کپتان محمدرضوان 80رنز بنا کر نمایاں رہے ،بابراعظم نے 73، صائم ایوب نے 25رنزبنائے ،عبداللہ شفیق بغیر کوئی رن بنائے پویلین لوٹ گئے۔

کامران غلام 63،سلمان علی آغا33،شاہین شاہ آفریدی 16اورعرفان خان نے 15 رنز بنائے۔

قبل ازیں ٹاس ہارنے کےبعد کپتان قومی کرکٹ ٹیم محمد رضوان کا کہنا تھا ٹیم میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی،کوشش ہوگی جنوبی افریقا کو اچھا ہدف دیں۔

پی ٹی آئی نے سلمان احمد کی پارٹی رکنیت معطل کر دی

وکٹ کے مطابق کھیلنے کی کوشش کریں گے،پچھلے چند ماہ سے ٹیم کی کارکردگی میں بہتری آرہی ہے۔

جنوبی افریقا کی ٹیم کے کپتان نے کہا پاکستان کو کم اسکور تک محدود رکھنے کی کوشش کریں گے،پچھلے میچ میں کچھ غلطیاں تھیں،اس بار کوشش ہوگی نہ دہرائیں۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More